شکرگڑھ‘سینئر صحافی لیاقت علی رانا رضائے الہی سے انتقال کر گئے

منگل 13 نومبر 2018 13:40

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) عیسی چوک سے سنئیر صحافی لیاقت علی رانا رضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بلڈ پریشر سے طبعیت بگڑ گئی تھی تحصیل شکرگڑھ سے قصبہ عیسی چوک کے سنئیر اور تعلیم یافتہ صحافی نامور ادیب سماجی کارکن لیاقت علی رانا انتقال کر گئے ہائی بلڈ پریشر کے بناعث انکی طبعیت خراب ہوئی جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے لاہور منتقل کیاگیا جہاں وہ دماغ کی شریان پھٹنے سے دنیائے فانی سے کوچ کر گئے انہیں سینکڑوں سگواروں کی موجودگی میں عیسی چوک کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا انکی نماز جنازہ میں صحافی برادری کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات و دیگر مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی لیاقت علی رانا تقریبا 30سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ تھے -

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں