پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ،امید ہے کابینہ کا حصہ بنیں گے‘ احسن اقبال

ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے لڑائی کی بجائے مل بیٹھ کرمسائل کے حل کی طرف جائیں ‘ وفاقی وزیر

اتوار 5 مئی 2024 16:05

پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ،امید ہے کابینہ کا حصہ بنیں گے‘ احسن اقبال
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2024ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سابقہ نگران دور میں گندم کی خریداری میں گھپلے کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

احسن اقبال نے کہا ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لڑائی کی بجائے مل بیٹھ کرمسائل کے حل کی طرف جائیں تاکہ سیاسی طور پر امن اور استحکام ہو اور پالیسیوں کا تسلسل بھی ہو اور سرمایا یہ کاری کی راہ ہموار کی جا سکے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے ، میں امید کرتا ہوں وہ ہماری کابینہ کا حصہ بنیں گے اور تعمیر وطن کے اس سفر میںہم ان کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہماری نظر 2047میں منائے جانے والے وطن عزیز کے سو سالہ جشن آزادی پر ہونی چاہیں اور ہمیں آج پلاننگ کرنی ہو گی کہ ہم2047 تک کے اہداف کو کس طرح حاصل کر سکتے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ آپ اگر ڈاکٹر ہیں تو پاکستان آپ کا ہسپتال ہے ، ایک ٹیچر کا پاکستان اس کا سکول ہے اور ہم اپنی اپنی جگہ پر بہتر کام کر کے اپنے پیارے وطن کی خدمت کر سکیں ۔بعد ازاںاحسن اقبال نے نارووال رنسیوال پھاٹک سے ریلوے اسٹیشن تک روڈ لائٹس کا افتتاح کیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں