نارووال تیز رفتار بس الٹنے سے پانچ مسافر زخمی

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 19:53

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) نیو لاہور روڈ گیگے والی سٹاپ پر تیز رفتار بس الٹنے سے پانچ مسافر زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق صبح سویرے نیو لاہور روڈ گیگے والی سٹاپ پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار بس الٹ گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے 17سالہ واجد،39سالہ نعیم،30سالہ اشفاق،18سالہ ساغر اور 38سالہ امجد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں