مقررہ نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر

پیر 13 مئی 2024 21:50

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرنارووال کی ہدایت پرپرائس مجسٹریٹس نے مختلف ہوٹلز اور تندوروں کو اچانک چیک کیا اور روٹی و نان کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق مقررہ نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے،روٹی 15 روپے، نان 20 روپے میں دستیاب ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے مثبت اثرات مڈل مین کی بجائے عوام کو پہنچنا چاہئیں،درست قیمت کیساتھ روٹی اور نان کا وزن بھی پورا ہونا چاہیے۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ پرائس لسٹ نمایاں جگہوں پر لازمی آویزاں کریں۔ پرائس مجسٹریٹس کی طرف سے تینوں تحصیلوں میں176 انسپیکشنزکی گئی جن میں26 دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طور پر 31 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں