نارووال،خواتین کیساتھ بدسلوکی ،زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے 2ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پیر 20 مئی 2024 13:24

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے 2ملزمان اپنے ہی نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ترجمان نارووال پولیس کے مطابق پولیس تھانہ ندوکے گرفتار دو ملزمان زبیر عرف زوہیب اور ماجد کو ریکوری کی نشاندہی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے لے کر جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

نہر کی پٹری کے قریب پہنچنے پر پانچ نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت ملزمان پر جوابی فائرنگ کی۔ اسی دوران دو ملزمان ماجد اور زبیر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔دونوں ملزمان خواتین کے ساتھ حراسگی، زیادتی اور ڈکیٹی کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھے۔ نا معلوم ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جن کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں