نارووال،تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑے لوگوں کو کچل دیا،ایک بچہ جاں بحق ،چار زخمی

بدھ 22 مئی 2024 23:02

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑے لوگوں کو کچل دیا،ایک بچہ جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سرکلر روڈ پرسیالکوٹ پھاٹک کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بائیک ، رکشہ اور روڈ پر کھڑے لوگوں سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے ایک دس سالہ نامعلوم بچہ جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا ۔۔زخمیوں میں دس سالہ طیب،پنتیس سالہ قیصر،سولہ سالہ ریحان اور ایک نامعلوم دس سالہ بچہ شامل ہیں۔مقامی پولیس حادثہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں