ممکنہ سیلاب سے بچائو کیلئے ریسکیو اور دیگر اداروں کی استعداد کار کو جانچنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد

بدھ 22 مئی 2024 23:02

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نارووال نے ایم آر لنک نہر پر ممکنہ سیلاب سے بچا کے حوالے سے ریسکیو اور دیگر اداروں کی استعداد کار کو جانچنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو نارووال کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلا کا عملی مظاہرہ کیا گیا ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا تیراکی اور غوطہ خوری، لائن سرچ جیسی عملی مشقوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔

ریسکیو کی جانب سے مختلف قسم کے کیمپ لگائے گے تاکہ سیلاب زدگان کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نعیم اختر نے ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کو سیلاب اور ہنگامی صورت حال میں استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کروایا اور دوسرے ڈیپارٹمنٹ کے لگائے ھوئے کیمپس کا معائنہ بھی کروایا گیا اور بتایا کہ متعلقہ اداروں کے مابین مضبوط ربط اور بروقت ریسپانس کی مدد سے کسی بھی سیلابی صورتحال اور بڑی ایمرجنسی میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچایا جاسکتا ہے۔

مزید براں انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو نارووال مون سون کے دوران کسی بھی سیلابی صورتِ حال سے نبرد آزما ہونے کیلئے 24 گھنٹے الرٹ ہے۔ ریسکیو نارووال کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرضی مشقیں اداروں کے مابین ایک مضبوط ہم آہنگی پیدا کرتی ہیں جس سے سیلاب سے بچا کی پیشگی تیاری اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ریسکیو نارووال کی سیلاب سے بچا کی تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والے متوقع فلڈ کے دوران اچھے انتظامات ھوں گے تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے مزید مہمان خصوصی نے کہا کہ ریسکیو کی ہنگامی صورتحال سے بروقت نبٹنے کے لیے عملی اقدامات قابل تعریف ہیں اور ہنگامی صورتحال میں لوگوں کی بروقت امداد کرنے پر پنجاب ایمرجنسی سروس کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

پری فلڈ موک ایکسرسائز میں کٹرول روم انچارج،ریسکیو سیفٹی آفیسرز دیگر ریسکیو آفیسرز ، ریسکیو آفیشلز اور ریسکیو والینٹرز سمیت دیگر ڈیپارٹمنس سول ڈیفنس، ،لائیو سٹاک ، محکمہ ہیلتھ،میونسپل کمیٹی ،محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ ایجوکیشن, ریونیو ،زراعت، اور دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں