نارووال،سورج کا پارہ ہائی ہوتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع

لوچلنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا گھروں سے باہرنکلنامشکل ہو گیا

جمعرات 23 مئی 2024 18:50

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) سورج کا پارہ ہائی ہوتے ہی بجلی کی آنی جانیاں شروع ہو گئیں، وولٹیج انتہائی کم ہو گئے۔ لوچلنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا گھروں سے باہرنکلنامشکل ہو گیا۔ ا تفصیل کے مطابق موسم گرماکے ابتدائی دنوں میں ہی سورج نے آگ برسانا شروع کردی ہے شدید گرم ہوا چلنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیاہے شدید گرمی کے باعث گلیوں اور بازاروں میں ہو کا عالم ہے لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ماحولیاتی اثرات کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوچکاہے گرمی میں شدت آتے ہی بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ بھی شروع ہو گئی ہے رات کے وقت نارووال کے محلہ ہجویر نگر میں بجلی کے وولٹیج انتہائی کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں اور بوڑھوں کے لیے رات گزارنا مشکل ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے لوگ تازہ مشروب نمکول سکینجین کا استعمال زیادہ کریں مگر بلڈ پریشر کے مریض ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں ناقص غیر معیاری اشیاء اور مشروبات سے پرہیز کیا جائے گھر سے باہر نکلتے وقت سر گردن کوکپڑے سے ڈھانپ کر نکلیں جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں ماہرین کے مطابق ابتدائی دنوں میں شدید گرمی سے آنے والے دنوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی جارہی ہے اگر ایساہی رہا تو آئندہ چند دنوں میں گرمی کے شدید اثرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں