نصیرآباد ۔معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد

جمعہ 10 مئی 2019 16:04

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد حفیظ اللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ نصیر آباد میں معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں تعلیم کے ذریعے ھی ملک و قوم کی بہتر طریقے سے خدمت کی جا سکتی ہے نصیر آباد میں ہونے والی اساتذہ کی بھرتیوں پر میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

تمام بھرتیاں شفاف طریقے سے کرکے اہل اور با صلاحیت لوگوں کو آگے لائیں گے جس سے نصیرآباد میں نہ صرف سیکنڑوں لوگوں کو روزگار ملے گا بلکہ تعلیمی معیار میں بھی بہت بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسہ نے کہا موجود حکومت بلوچستان میں تعلیمی بہتری کے لیے ٹھوس اور جامع اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبے میں پندرہ ہزار آسامیاں مشتہر کرنا وزیراعلی جام کمال خان صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی پارلیمانی سیکرٹری برائے بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی میر سکندر خان عمرانی سمیت پوری کابینہ کی مرہون منت ہے۔ ان آسامیوں پر تعیناتیوں سے صوبے بھر میں اساتذہ کی کمی پوری ہوجائیگی بند سکولیں کھلیں گی۔ اور درس و تدریس میں بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں CTSP کے ذریعے صاف و شفاف اور میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ نوجوان امیدوار محنت کو اپنا شعار بنائیں اور ٹیسٹ کی تیاری کریں۔انشاء اللہ تمام تعیناتیاں صرف اور صرف میرٹ پر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں