محکمہ ایجوکیشن میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیلئے ٹیسٹ اور انٹریوز کا مرحلہ شروع کردیاگیا،صوبائی مشیر تعلیم

جمعہ 2 اگست 2019 16:57

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2019ء) صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمدخان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن میں میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو بھرتی کے لئے ٹیسٹ اور انٹریوز کا مرحلہ شروع کردیاگیا ہے جس سے صوبے میں بے روزگاری میں کمی آئے گی صوبے کے گرم ترین علاقوں میںچھٹیوں کے بعد اسکولز کھل گئے ہیں تمام اساتذہ اسکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کا چارج سنبھالتے وقت صوبے میں سینکڑوں اسکول بند اور اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے جن کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاکر اسکولوں کو فنگشنل کرکے ان اساتذہ کو اسکولوں میں حاضر بنادیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں گھوسٹ اور اسکول نہ جانے والے اساتذہ کے خلاف کاروائیوں کا عمل جاری ہے ڈھائی سو سے ذائدغیر حاضر ٹیچرز کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل کے معماروں کی مستقبل کو سنوارنے کے لئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں کئی اہم اقدامات کیئے گئے ہیں جن کے سمرات عوام کو نظرآناشروع ہوگئے ہیں صوبے میں درجنوں اسکولوں کو اپ گریڈکرکے ان میں نئی بلڈنگز تعمیر کرائی جارہی ہیں خستہ حال اسکولوں کی مرمت چاردیواری اور باتھ رومزکی تعمیر کاکام جاری ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور میری کوشش ہے کہ بلوچستان میں تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر بناکر اسے دیگر صوبوں کے مقابلے میں مثالی بنایاجائے حاجی محمدخان لہڑی نے کہاکہ صوبے کے اندر سابقہ ادوار میں اساتذہ کی نئی بھرتیاں نہیں کی گئی جس کے سبب اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اساتذہ کی بھرتی کے لئے جلد ہی ٹیسٹ وانٹریو شروع ہوجائیں گے جس کے مکمل ہوتے ہی اساتذہ کی کمی دور ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں