ڈیر ہ اسماعیل خان،گومل یونیورسٹی میں آل ڈیرہ اردو انگریزی تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا

بدھ 12 فروری 2020 22:58

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2020ء) گومل یونیورسٹی میں آل ڈیرہ اردو انگریزی تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر پروفیسر ڈاکٹر شفیع اللہ خان ، تمام شعبہ جات کے ڈین، ڈائریکٹرز،اساتذہ،طلباء سمیت انتظامی افسران کی بڑی تعداد موجود تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور بعدا زاں قومی ترانہ سے ہوا۔ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود نے فیتہ کاٹ کا پروگرام کا باقاعدہ آغا ز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار طار ق محمود نے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنی طرف سے اور خصوصا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام گورنمنٹ و نجی سکولوں ، کالجوں سے آئے ہوئے طلبہ ء و طالبات کو آج گومل یونیورسٹی کے اس مقابلے گومل یونیورسٹی میں خوش آمدیدکہتا ہوں اور آج کا ان میں مشکو ر ہوں ۔

(جاری ہے)

یہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کی مثبت سوچ کا ثمر ہے کہ آج ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے اس بہترین مقابلے کا انعقاد کیا اور ڈیرہ کے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کیا ہے تاکہ یہ اپنی مثبت سوچ کے ساتھ اپنے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار کر سکیں۔میں آج ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر ڈاکٹر شفیع اللہ اور ان کی ٹیم کو اس پروگرام کے انعقادپر مبارکباد دیتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر ڈاکٹر شفیع اللہ خان نے کہا کہ ہم آل ڈیرہ اردو و انگریزی تقریری مقابلے کے انعقاد پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسرور چوہدری اور یونیورسٹی انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہوںنے ہمیشہ ہماری گومل یونیورسٹی کیلئے کی جانے والی مثبت سرگرمیوں پر بھرپور تعاون کیاجس کی وجہ سے آج اس بہترین پروگرام کا انعقاد ممکن ہوا۔

آل ڈیرہ اردوانگریزی تقریری مقابلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2،ڈگری کالج نمبر3،گومل میڈیکل کالج، گورنمنٹ ڈگری کالج پروآ،گورنمنٹ ہائی سکول پروآ،گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر5،دارارقم ،وینسم کالج،پنجاب سکول،سٹی سکول،نادر سکول سسٹم،سٹیزن گرائمر پبلک سکول ،فالکن پبلک سکول پروآاورگومل یونیورسٹی سمیت دیگر سکولوں اور کالجوں نے حصہ لیا۔

تقریب میں ڈرامہ بھی پیش کیا گیا اور مختلف علاقوں کے ثقافتی کلچر کوبھی اجاگر کیا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود نے مقابلوں میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات میں شیلڈ و انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں اردو جونیئرمیں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول پروآکے سانول جان،دوسری پوزیشن فالکن سکول پروآکے ریحان، تیسری پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1کے عرفان جبکہ اعزازی سر ٹیفکیٹ نادر سکول سسٹم کے محمد حسن زیب راجہ اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر5کے عمران نے حاصل کی۔

اردو سینئر میں گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2کے امیر حمزہ نے پہلی‘گومل یونیورسٹی کے ذوالفقار نے دوسری، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر2کی ائمہ نے تیسری جبکہ اعزازی سرٹیفکیٹ گومل یونیورسٹی کی ایمن صفدر نے حاصل کی۔ انگریزی جونیئر کے تقریری مقابلوںمیں سٹیزن سکول کے ارشد خان نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر3کی مدیحہ خان نے دوسری، پنجاب سکول کی آیت بتول نے تیسری جبکہ اعزازی سرٹیفیکیٹ سٹی سکول کی مشال خان اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر3کی حجاب فاطمہ نے حاصل کی جبکہ انگریزی سینئر کے تقریری مقابلوںمیں گومل یونیورسٹی کے شفقت نے پہلی ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1کی شاہنامہ نے دوسری ،گومل یونیورسٹی کی مریم ملہار نے تیسری اور اعزازی سرٹیفکیٹ گورنمنٹ کالج نمبر3کی ماہ نوراور گومل یونیورسٹی کے عمار لاشاری نے حاصل کی جبکہ پروگرام کی ٹرافی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر5نے حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں