نصیر آباد، نقل کو ختم کئے بغیر ہم اپنے تعلیمی اہداف حاصل نہیں کر سکتے، پروفیسر محمد یوسف بلوچ

بدھ 19 فروری 2020 15:44

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسر محمد یوسف بلوچ نے صحافیوں نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقل کا ناسور طلبہ کے ذہنوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، نقل کو ختم کئے بغیر ہم اپنے تعلیمی اہداف حاصل نہیں کر سکتے، میٹرک کے امتحانات میں سینئر تجربہ کار اور لائق عملہ تعینات کیا ہے جو نقل کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں گے، بورڈ برانچ بھی نقل کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں بابو نورحسن بگٹی نے چیئرمین بورڈ کو بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی برانچ میں 55 امتحانی سینٹر قائم کئے گئے ہیں اور بورڈ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف سینٹروں کا دورہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں