امتحانی سینٹر میں نقل مافیا کو کبھی نہیں چھوڑا جائے،اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی

منگل 30 مئی 2023 18:34

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2023ء) اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی رحمت اللہ شاہ نے میر یوسف عزیز مگسی کاانٹر کالج جھل مگسی میں جاری FA, FS,c کے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا بلوچستان بورڈ کی جانب سے متعین کردہ (FA) (FS,c) کے امتحانی سینٹر کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔بعد ازاں انہوں نے امتحانی سینٹر کے سپرینڈنٹ سے تعلیمی پس منظر و دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کیں اور جلد از جلد تمام مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی بنانے کی یقین دہانی کروائی ا۔

(جاری ہے)

نہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں بہتر انداز میں تعلیم کے حصول اور صحیح نگرانی میں امتحانات پاس کرنے والے بچے ملک کی تعمیر و ترقی میں ہی اپنا مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں نقل ایک ناسور ہے جو بچوں کے مستقبل کو تاریک کرنے کے سوا کچھ فائدہ نہیں دے سکتا عارضی بنیادوں پر تو طلباء وطالبات نقل کرکے امتحانات میں پاس ہو سکتے ہیں مگر مستقل طور پر اپنی زندگی میں انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ نقل کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے امتحانی سینٹر میں نقل مافیا کو کبھی نہیں چھوڑا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی امیدواروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ذہانت اور قابلیت کی بنیاد پر امتحانات دیں اور مستقبل روشن کی جانب گامزن ہوں تاکہ ملک وملت کی تعمیر وترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکیں ۔

\378

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں