ملک کی سلامتی اور بقاء کی خاطرحر مجاہدوں کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا،پیرپگاڑا

منگل 29 ستمبر 2009 14:07

چھتر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 ستمبر ۔2009ء) ملک کی سلامتی اور بقاء کی خاطر حر مجاہدوں کی خدمات کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا وطن عزیز کی خاطر ہر مجاہد کا بچہ بچہ پاکستان کی دفع کی خاطر چوکس اور اپنے جانوں کی نظرانہ کی خاطر الرٹ کھڑا ہے وطن عزیز کی طرف ہر وہ اٹھنے والی میلی آنکھ اور وہ بڑھنے والے ہاتھ کو اکھاڑ پیھنکیں گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ فنگشنل کے مرکزی سر براہ پیر سائیں پگاڑا نے مسلم لیگ بلو چستان کے صوبائی صدر میر مشرف علی خان کھوسہ کی قیادت میں ملنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیر سائیں نے کہا کہ ہر مجاہد اور ان کے بچے بھی پاکستان کی دفاع اور سلامتی کے لئے تیار ہیں پاکستان کے ہر فرد کو پاکستان کی دفاع کے لئے ہر مجاہد بننا پڑے گا وہ دور گزر گیا جس میں پاکستان کے توڑنے کے خیالات رکھتے تھے اب اس وقت کی دفاعی قوت اور بیرون اندروں قوت مضبوط سے مضبوط تر ہے ہمارے پارٹی پاکستان کی سالامتی اور دفاع کے لئے دن رات سوچتا ہے پاکستان پر کبھی کوئی وقت آیا ہے ہر پارٹی رہنما اور ورکرر اور ان کے بچے بھی اٹھ کھڑے ہوکر اپنے جان ہتھیلی پر رکھ کر دفاع کریں گئے پاکستان کی طرف ہر وہ دیکھنے والہ میلی آنکھ ہر وہ بڑھنے والہ نا پاک ہاتھ اور وہ گندہ شیطانی سوچ کو ختم کریں گئے جو پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں اس موقع پر صوبہ بلو چستان کے صوبائی صدر میر مشرف علی خان کھوسہ نے بلو چستان کے مسائل اور اپنے پارٹی کارکنوں کے صوبہ بھر کے مسائل پیر سائیں کے سامنے پیش کئیے پیر سائیں نے صوبائی صدر کو یقین دلایا کہ بلو چستان بھر کے کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گئے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں