ڈیرہ مراد جمالی ، بولان میل ٹرین کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

پیر 22 اپریل 2024 19:21

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بولان میل ٹرین کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب موٹر سائیکل کے کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے3افراد میاں اسرار احمد، بیوی یاسمین اور2سالہ بچی سائمہ بی بی جان بحق ہوگئیں جبکہ مقتول کی والدہ مسمات سسوی شدید زخمی ہوگئی، واقعہ کے بعد اطلاع ملنے پر فوری طور پر پولیس نے زخمی اور لاشوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا جبکہ زخمی خاتون کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔

موٹرسائیکل سوار ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا، بعد ازاں بولان میل ٹرین کو اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں