جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ، ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد

پیر 22 اپریل 2024 21:07

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد ملک محمد سلیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیر آبادڈاکٹر محمد سمیع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے جرائم کے سد باب اور مجرمان کی بیخ کنی کے لیے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے رواں ماہ نیشنل ہائی مین بازارسے تاج عبد الکریم عرف اکرم سے نا معلوم الاسم ملزمان مبلغ 24لاکھ 50پچاس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے جس پر پولیس کی دن رات کا دشوں اور CCTV کیمرا اور IT کی مدد اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سہولت کار ملزمان علی شیر،زاہد حسین کو مقدمہ میں نامزد ہوکر گرفتار ہوئے جن کے انکشاف پر ملزمان لیاقت علی، زاہد حسین اور جاوید عرف فوجی اقوام پلال کو مقدمہ میں نامزد کرکے ملزمان کے گھروں پر ریڈ کیا گیا ملزمان کے گھروں سے ڈکیتی شد ہ رقم 20 لاکھ روپے برآمد کی گئی جبکہ ملزمان دوران ریڈ مزحمت، جنگل جھاڑیوں اور راستہ نہ ہونے کی وجہ سے فرار ہو گئے اور نصیر آباد پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے ہرممکن کوشش جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ 26.03.2024 کو نصیر آباد پولیس کو اطلاع ملنے پر ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے ہوئے ملزمان کے خلاف بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بناء کرملزمان احسان علی، سرفراز،الہی بخش، نذیر احمد کو گرفتار کیا جو کہ ملزمان ضلع نصیر آباد اورلیویز تھانہ بھاگ کو مختلف نیشنل ہائی وئے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث تھے اس کے ساتھ ساتھ مجرمان اشتہاری مفروران، کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نصیر آباد پولیس نے حالیہ دو مہینوں کے دوران 118 مجرمان اشتہاری، مفروران گرفتار کیے جو کہ مختلف مقدمات میں مطلوب تھے دوماہ کے دوران ڈکیتی اور چوری شدہ 11 موٹر سائیکلز، 02 عدد موٹر کار بر آمد و زیر دفعہ 550 ض ف قبضہ پولیس میں لی گئیں منیشات اسلحہ اور ایمونیشن میں گزشتہ دو ماہ سے جاری اسپیشل مہم بر خلاف اسلحہ نمائش منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی چرس 76.500 کلوگرام،شارٹ گن ارائفل (03) عدد TT پستول (21) عدد، گولیاں (71) عدد (۱) میگزین (21) عدد۔

(جاری ہے)

جواء کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے (20) ملزمان کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم اور تاش کے پتے بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف (Gambling Act) کے تحت مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ پولیس میں بہتر کارکردگی پر پوری ٹیم کو انعام اور تعریفی اسناد بھی دئیے جائیں گی

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں