موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکی ملک اور عوام مشکلات کے بھنور میں پھنس چکے ہیں،پیر پگاڑا

منگل 30 مارچ 2010 15:20

چھتر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔30مارچ۔ 2010ء) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل پارٹی ملک عوام خیر خواہ پارٹی ہے،ملک اور عوام کو کبھی بھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا ،موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکی ملک اور عوام مشکلات کے بھنور میں پھنس چکے ہیں،ملک بھر کی طرح بلو چستان کے حالات سے غافل نہیں ہیں بلو چستان میں پارٹی مسائل کوجلد حل کیا جائے گا ، ملک بھر میں آنے والے بلدیات الیکشن میں پارٹی بھر حصہ لیکر عوامی مسائل حل کریں گئے پاکستان مسلم لیگ فنگشنل پارٹی کے سر براہ روحانی پیشواپیر پگاڑا سائیں کا بلو چستان مسلم لیگ فنگشنل کے صوبائی صدر میر مشرف علی خان کھوسہ سے کراچی کینگری ہاؤس میں ملاقات میں بات چیت، بزرگ روحانی پیشوا پیر پگاڑا سائیں نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان ملک ہمارا ہے اس میں رہنے والے عوام بھی ہمارا ہے ملک اور عوام سے ہم بے لوث محبت کرتے ہیں ملک کا عوام ہم سے اور پارٹی سے حد سے زیادہ محبت کرتے ہیں پارٹی نے ہمیشہ اس ملک اور عوام کے خیر خواہی کے متعلق مضبوط فیصلے کئے ہیں پاکستان کی حفاظت کے لئے بیرون اور اندرون میں ہمیشہ پارٹی ہر وقت تیار رہتا ہے،پیارے ملک پاکستان کو اور اس میں رہنے والے عوام کو کسی بھی مشکل وقت میں پارٹی نے تنہا نہیں ہے نا ہی آئندہ بھی تنہا چھوڑے گا ان حالات میں موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکا جس کی وجہ سے ملک اور عوام کئی قسم کے مشکلات کی بھنور میں پھنس چکے ہیں ،بلو چستان میں جو بھی حالات اس وقت ہیں ان سے پارٹی غافل نہیں ہے افغانستان کی باڈر ہو یا گودار کی بندرگا سے لیکر پنجاب کی سرحد تک ہر چیز بھی ہم غور فکر کر رہے ہیں بلو چستان کی عوام کی مسائل کو بھی بخوبی جانتے ہیں اس مو قع پرپارٹی سربراہ روحانی پیشوا پیر پگاڑا سائیں کو صوبائی صدر میر مشرف علی خان کھوسہ نے پارٹی مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا پیر پگاڑا سائیں نے مکمل یقین دہانی کروایا جلد ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گئے انھوں کہا کہ ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بلدیات الیکشن میں حصہ لیا جائے گا آنے والہ دور ملک میں مسلم لیگ فنگشنل پارٹی کا ہوگا عوامی مسائل کو عوام کے دہلیز پر حل کیا جائے گا ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں