بگٹی قبیلے کے پانچ فراریوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

جمعہ 12 دسمبر 2014 16:58

تمبو ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء)بگٹی قبیلے کے پانچ فراریوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے حکومتی رٹ کو تسلیم کرتے ہوئے امن پسندی کو فروغ دینے اور صوبے کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم ایف سی بلوچستان کی تعمیر وترقی غربت جہالت پسماندگی کے خاتمے اور صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے بھر پور جدوجہد کررہی ہے کمانڈنٹ ایف سی کا منعقدہ تقریب سے خطاب اوچ گیس فیلڈ کے مقام پر ایک تقریب کے دوران بگٹی قبیلے کے پانچ فراریوں اور سواء خان بگٹی نے ایف سی کمانڈنٹ نصیرآباد سبی ڈویژن احسان رضا زیدی کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے پرامن شہری رہنے اور حکومتی رٹ کو تسلیم کرلیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ وہ صوبے کی ترقی اور امن وبھائی چارے کو فروغ میں حکومت کا بھر پور ساتھ دینگے کمانڈنٹ ایف سی احسان رضا زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے صوبے سے جہالت غربت پسماندگی کے خاتمہ اور امن وامان کے قیام کیلئے ایف سی کے کردار سے انکار ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ دیگر فراری بھی ہتھیار ڈال کر امن پسندی کے ساتھ رہنے اور صوبے کی ترقی میں حکومت کا ساتھ دیں ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں