نوتال پولیس نے قتل ہونیوالی خاتون کا مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

جمعہ 5 جون 2020 16:27

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) نوتال پولیس کی کامیاب کارروائی، گزشتہ روزقتل ہونیوالی خاتون کا مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیرایس ڈی پی اوملک عبدالغفارسیلاچی کی ہدایت پر ایس ایچ او نوتال شمن علی سولنگی نے بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرکے گزشتہ روز قتل ہونے والی خاتون کے مرکزی ملزم عبدالکریم عرف بھاگیہ کو آلہ قتل سمیت چھاپہ مار کر 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ملزم سے مذید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے ایس ایچ او نوتال شمن علی سولنگی کی کارکردگی کو سراہتے ہوتے کہا کہ ایس ایچ او شمن علی سولنگی نے علاقے میں مکمل امن قائم کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں