کیرتھر کینال کی بھل صفائی اور اسٹرکچر کی مکمل بحالی کیلئے کام تیز کیا جائے ،کمشنر نصیرآباد ڈویژن

جمعرات 21 اپریل 2022 17:03

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2022ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک کے ہمراہ خان پور پل سے گھڑنگ کے مقام تک کیرتھر کینال کی بھل صفائی کے کام کا جائزہ لیا چیف انجینئر کینال قاضی عبدالرزاق نے انہیں مختلف مقامات پر بھل صفائی کے کام کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیرتھر کینال کی بھل صفائی اور اسٹرکچر کی مکمل بحالی کے لیے کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ھے ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ 36 کلومیٹر کے فاصلے پر بھل صفائی کی جائے گی اس موقع پر ایکسین ظفر علی رند ۔

(جاری ہے)

جاوید بہرانی ایس ڈی او کریم بخش جویا کے علاوہ ٹھیکیدار عبدالعزیز کھوسہ سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے محکمہ ایریگیشن کے انجینئرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کینال کی بھل صفائی اور اسٹرکچر کی مکمل بحالی کے لیے کڑی نگرانی کریں پی سی ون کے مطابق بھل صفائی کا عمل معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے غیر معیاری کام کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ کیئر تھر کنال سے لاکھوں لوگوں کا ذریعہ معاش وابستہ ہے کسانوں کے وسیع تر مفادات میں حکومت نے جو قدم اٹھایا ہے اسے صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں انہوں نےکہا کہ ہم سب کا مقصد لوگوں کے وسیع تر مفاد میں بہتر اقدامات کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کیر تھر کینال کی بھل صفائی کے بعد کنیال میں مزید آٹھ سو کیوسک پانی کی گنجائش بڑھ جائے گی جس سے مزید زرعی اراضی آباد ھوگی اور بھل صفائی کے عمل سے کسانوں میں مزید خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ جہاں سنٹر میں بھل صفائی کا کام ھو رہا ہے وہاں پروفائل بنایا جائے کام کو نہ صرف معیار کے مطابق بلکہ دیئے گئے وقت پر مکمل کیا جائے غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کیر تھر کینال کے انجینئرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھل صفائی اور اسٹرکچر کی بحالی کیلئے دن رات محنت کریں اور کام کو صحیح معنوں میں پایا تکمیل تک پہنچائیں تاکہ کسانوں کو بوائی کے وقت زرعی پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

\378

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں