نصیر آباد ، میونسپل کمیٹی میں صفائی کے لئے عملہ کی شدید کمی کا سامنا ہے، میر غلام نبی عمرانی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:55

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر غلام نبی عمرانی نے کہا ہے کہ شہر بھر میں صفائی کے کام میں عملہ کی کمی ہے تاہم اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھی صفائی کے ساتھ شہریوں کی مشکلات کے الزام اور مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیف آفیسر محمد بچل لاشاری اور بابو اصغر رند بھی موجود تھے چیئرمین نے بتایا کہ مین بازار اور لنک سڑکوں پر صفائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر کروایا جاتا ہے جبکہ مختلف وارڈز اور محلوں میں مختلف تشکیل کردہ ٹیمیں ایک شیڈول کے مطابق کام کرتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میونسپل کمیٹی میں صفائی کے لئے عملہ کی شدید کمی کا سامنا ہے ٹاون کمیٹی سے لیکر میونسپل درجہ ملنے تک آج بھی وہی پرانہ عملہ تعینات ہے کوئی نئی آسامیاں نہیں دی گئی ہیں جسکی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ آج لاکھوں میں آبادی ہے لیکن عملہ وہی پرانہ ہے صوبائی حکومت محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان سے نئی آسامیوں کے لئے لکھا ہے اور کہا کہ امید ہے جلد نئی آسامیاں دی جائینگی تاکہ عملہ کی کمی کا مسئلہ دور ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں