ڈیرہ مراد جمالی ،عوامی خدمات پر یقین رکھتے ہیں عوام کے مسائل حل کیلئے سرکار تنخواہ دیتی ہے،جاوید اختر

وزیراعلی ٰ بلوچستان کی ایجوکیٹر پالیسی کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ یا سیاسی پریشر برداشت نہیں کیا جائے گا،کمشنر نصیرآباد ڈویژن

جمعرات 21 فروری 2019 21:33

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اخترنے کہاکہ وزیراعلی ٰ بلوچستان کی ایجوکیٹر پالیسی کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام کے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ یا سیاسی پریشر برداشت نہیں کیا جائے گا صرف اور صرف میرٹ پر محکمہ ایجوکیشن کی خالی آسامیوں کو فل کیا جائے گا عوام کی خدمت کیلئے سرکار تنخواہ دیتی ہے نصیرآباد ڈویژن میں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارچ سنبھالنے کے بعد سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی قبائلی رہنما میر اسماعیل خان چھلگری سابق صدر پریس کلب نصیراحمد مستوئی واحد بخش جتوئی بابو نور احمد ڈومکی سمیت دیگر فود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جاویداختر نے کہاکہ عوامی خدمات پر یقین رکھتے ہیں عوام کے مسائل حل کیلئے سرکار تنخواہ دیتی ہے نصیرآباد ڈویژن میں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور کہاکہ و زیراعلی ٰ بلوچستان جام کمال خان کے ایجوکیٹر پالیسی کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام کے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ سیاسی پریشر برداشت نہیں کیا جائے گا صرف اور صرف میرٹ پر محکمہ ایجوکیشن کی خالی آسامیوں کو فل کیا جائے گا تاکہ بلوچستان میں اساتذہ کی کمی کو فوری پورا کرکے طلباء طالبات کو تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے اور کہاکہ نصیرآباد میں بارشوں کی وجہ سے بند ہونے والی رابطہ سڑکوں کو کھولنے کیلئے انتظامیہ نے فوری کام شروع کردیا گیا ہے ڈیرہ مراد جمالی کی مین بازار سے میونسپل کمیٹی کا عملہ پانی نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کرکے چھٹیاں منسوک کردی گئیں ہیں

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں