جمہوری وطن پا رٹی سیلاب متا ثرین کے ہر دکھ درد میں برابر کی شریک ہے،نوابزادہ شاہ زین بگٹی

جمعرات 25 اپریل 2019 23:42

نصیرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) جمہوری وطن پارٹی سربراہ وقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بے موسمی بارش اور سیلابی ریلوں نے تلی چانڈیہ سلطان کوٹ بھاگ لہڑی بختیار آباد میںزندگی بری طرح متاثرہوئی،تاہم جمہوری وطن پارٹی اپنے لوگوں کو کسی صورت بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گی، سیلاب متاثرین کی مشکلات کو دور کرنے کی کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کروں گا عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلی چانڈیہ رضا ماچھی سلطان کوٹ بھاگ و گردونواح میں ہنگامی دورے کے موقع پر متاثر ین و جمہوری وطن پارٹی کے کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازین تلی سلطان کوٹ میں سیلابی صورت حال اور متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ شان زین بگٹی علاقے میں پہنچے اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری نوید احمد ، چوہدری ندیم ، سینئر ہنما میر بشیر احمد باروزئی، پا رٹی ورکر حاجی عبد الرحمن بگٹی ،جمہوری وطن پارٹی تلی امین بگٹی ، مہر اللہ بگٹی، عرفان بگٹی عبدالسلام چانڈیہ گلاب خان جمالی محمد دین ، جبکہ بھاگ ناڑی کے ارباب بلند خان ، خدابخش ، محمد رمضان یوسی جلال خان کے قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی جمہوری وطن پارٹی سربراہ وقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پا رٹی مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متا ثرین کے ہر دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں