ملک میں میڈیا چوتھے ستون کی حیثیت رکھتا ہے ،حاجی آزادخان گرانی

مثبت رپورٹنگ کرکے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرکے حل کرنے میں اپنا کردار اداکررہے ہیں،چیف آفیسرڈیرہ مرادجمالی

پیر 25 جنوری 2021 17:58

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء)چیف آفیسرڈیرہ مرادجمالی حاجی آزادخان گرانی نے کہاکہ ملک میں میڈیا چوتھے ستون کی حیثیت رکھتا ہے مثبت رپورٹنگ کرکے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرکے انہیں حل کرنے میں اپنا کردار اداکررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سینٹرمنجھوشوری آمدکے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نصیر آباد کے صحافیوں کا مثبت کردار قابل تحسین ہے میڈیا کی نشاندہی کے باعث شہری مسائل حل ہو رہے ہیں میڈیا کی اچھی کارکردگی کے باعث عوام کے مسائل جلد ہورہے ہیں نصیرآباد کی تعمیر و ترقی میں میڈیا نے صفحہ اول کا کردار ادا کرکے عوام اور حکومت کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کررہے ہیں صحافت کو ملک میں چوتھا ستون کردار دینا اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ میڈیا سے وابستہ ہونے والے صحافی بلا غرض و لالچ صحافت کو عبادت کے طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قلم کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں جدید دور میں ملک و قوم کو ترقی دینے میں صحافی برادری کی خدمات سے انکار کرنا ممکن نہیں کیونکہ صحافت اپنے جان کو خطرے میں ڈال کر عوامی مسائل کی نشاندہی کے لئے خبر کے پیچھے شب و روز بھاگ دوڑ میں مصروف رہتا ہے نصیرآباد ڈویژن کے صحافیوں نے ہمیشہ زرد صحافت کے مخالف رہ کر سچ اور حق کا ساتھ دیتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کی حل کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے میڈیا سے وابستہ افراد اپنی مسائل اور ضروریات کو پس پشت ڈال کر سب سے پہلے مظلوم طبقہ اور پسے ہوئے لوگوں کو اہمیت دیتے رہے ہیں سرپرست اعلی مشرق میڈیاسنٹرعزیزاللہ ساسولی کے طرف سے معززمہمانوں کے اعزازمیں پرتکلف چائے پارٹی کااہتمام کیا گیا اور اجرک کے تحائف پیش کیئے اس موقع پر خیربخش خان ساسولی رئیس محمدعمران عمرانی ڈاکٹرعبدالقادرجتک عبداللہ بلوچ و دیگرموجودتھے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں