ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کا گھروں ،دکانوں کے مالکانہ حقوق کی فراہمی دیرینہ مطالبہ ہے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں ،ڈاکٹر محمد سعید جمالی

پیر 17 مئی 2021 20:16

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی سے صوبائی مشیر محنت افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر ڈیرہ مراد جمالی شہر کی الاٹمنٹ سمیت دیگر کئی اہم امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی کی عوام کیلئے ان کے گھروں اور دکانوں کے لئے مالکانہ حقوق کی فراہمی ان کا دیرینہ مطالبہ ہے جس کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اسی لیے یہاں کے منتخب عوامی نمائندوں سے مل کر ایک واضح پالیسی مرتب دی جارہی ہے تاکہ عوام استعفادہ حاصل کرسکے اور ہزاروں گھروں اور دکانوں کو ان کے مالکان کے نام پر الاٹ کیا جائے گا جس سے نہ صرف علاقہ مکین مستفید ہونگے بلکہ اس سے خطیر رقم بھی ریونیو کی مد میں حاصل ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی بائے پاس کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے بائے پاس کی تعمیر سے نہ صرف شہر میں بے ہنگم ٹریفک کا ازالہ ممکن ہوگا بلکہ تاجروں کے مسائل کا بھی تدارک ہو سکتا ہے ان کے علاوہ نصیر آباد ڈویژن میں کینالز سسٹم پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے منصفانہ زرعی پانی کی تقسیم کے لیے بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی جس کے لئے سندھ سے حکومت اپنے حصے کے ذرعی پانی کے حصول کیلئے ایریگیشن محکمے کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم نصیر آباد ڈویژن کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان تمام مسائل کے ازالہ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں تمام محکمے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اس موقع پر صوبائی مشیر محنت افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے وسیع تر مفادات میں اقدامات کررہی ہے تاکہ عوامی مسائل میں بتدریج کمی واقع ہوسکے صوبے بھر میں ترقیاتی عمل یکساں بنیادوں پر جاری ہیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے بھر میں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے اور صوبے بھر میں تمام اضلاع میں میگاہ پروجیکٹس متعارف کروائے گئے ہیں ان میگاہ پروجیکٹس کی تکیمل سے عوامی مسائل میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوجائے گا انہوں نیکہا کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے انتظامیہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس وقت نصیرآباد ڈویژن میں اجتماعی طور پر ترقیاتی عمل جاری ہے جس کی ضلعی اور ڈویژنل سطح پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اس عمل سے معیاری کام اپنے تکیمل مدت تک پہنچے گے موجودہ حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوامی مفادات کو خاطر ملحوظ رکھ کر نئی اسکیمات کیلئے بجٹ مختص کیا جاسکے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں