ڈیرہ مراد جمالی میں سرکاری زمین پر قبضہ واگزار کرکے تعمیرات کو مسمار کردیا گیا

منگل 14 مئی 2024 21:25

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈیرہ مراد جمالی میں سرکاری زمین پر قبضہ واگزار کرکے تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ضلع نصیرآباد میں سرکاری اراضی پر بڑے پیمانے پر قبضہ کرنے کے سلسلے کو روکنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی مصروف عمل ہیں اور ان کی تحصیل انتظامیہ کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر قبضہ کر نے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے تو اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی کی نگرانی میں تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی گل نواز نے گذشتہ روز سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور قبضہ کر نے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تعمیراتی عمل کو مسمار کر دیا اور انہیں سختی سے دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیگی اور اگر جس نے بھی ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو ان کی تعمیر شدہ عمارت کو گرایا جائے گا نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں