کمشنر نصیرآباد ڈویژن آفس میں صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس

منگل 14 مئی 2024 22:43

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) بلوچستان کے نہری سسٹم میں غیر قانونی واٹر کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن کے حوالے سے کمشنر نصیرآباد ڈویژن آفس میں صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر نصیر آباد ڈویڑن طارق قمر بلوچ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین ڈپٹی کمشنر استاد محمد محمد حسین چیف انجینیئر کینالز ناصر مجید سپرنٹنگ انجینیئر عبدالحمید مینگل ایگزیکٹو انجینیئرز محمد یار مگسی ظفر علی مہر اللہ انصاری امان اللہ کنرانی اسسٹنٹ کمشنر اجمل مندو خیل ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی ظہیر عمرانی سیاسی و قبائلی رہنما حاجی نظام الدین لہڑی خان محمد سیال حاجی قدیر قریشی سمیت دیگر افسران اجلاس میں شریک تھے اجلاس کے موقع پر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید اور ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل نے کینال سسٹم اور غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف کی گئی کاروائیوں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کمشنر نصیر آباد ڈویڑن طارق قمر بلوچ نے کہا کہ تمام کنالز میں لگے غیر قانونی واٹر کنکشنز اور پائپ لائنوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا جائے گا جس کے لیے جوائنٹ ایکشن فورس تشکیل دی جائے گی کیسکو کی بجلی سے 65 غیر قانونی کنکشنز لگے ہوئے ہیں جن کے ذریعے پانی چوری کیا جا رہا ہے پٹ فیڈر کینال کی بحالی اور کنال سسٹم کی بہتری کے لیے ہر ممکن وسائل بروکار لائے جائیں گے تمام اضلاع کی انتظامیہ محکمہ ایریگیشن کے ساتھ مل کر غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف اپریشن میں معاونت کریں گی ہم کسی صورت غیر کمانڈ ایریا میں پانی کی فراہمی ہرگز برداشت نہیں کریں گے سرکاری رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا خریف سیزن سے قبل اقدامات کرنا انتہائی ضروری عمل ہے غیر قانونی کنکشنز ختم کیے بغیر ٹیل کے زمینداروں کی حق تلفی کے عمل کو نہیں روکا جا سکتا جبکہ پبلک ہیلتھ انجینیئر کی آڑ میں واٹر کورسز کے ذریعے اپنی زمینیں سیراب کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا اس متعلق کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں سے قبل حفاظتی اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے بلوچستان کے جائز حصے کے پانی کی فراہمی کے لیے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں انشاء اللہ اپنے حصے کا پانی لے کر بلوچستان کی مزید ذرعی اراضی کو سیراب کروائیں گے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں