ُضلع نصیرآباد اور ضلع صحبت پورمیں بھتہ خوروں کی مختلف گاؤں میں فائرنگ

آگ لگانے کا سلسلہ جاری ، علاقہ میں خوف ہراس ، مکینوں کا نقل مکانی کا سلسلہ جاری ، پولیس کی کارروائی ، بھتہ خور موٹرسائیکل سمیت گرفتار

جمعرات 6 اگست 2015 22:26

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء ) ُضلع نصیرآباد اور ضلع صحبت پورمیں بھتہ خوروں کی مختلف گاؤں میں فائرنگ اور آگ لگانے کا سلسلہ جاری علاقہ میں خوف ہراس مکینوں کا نقل مکانی کا سلسلہ جاری پولیس کی کاروائی بھتہ خور موٹرسائیکل سمیت گرفتارتفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ملک محمد علی شہید کی حدودمیں بھتہ خوروں رات وقت موٹر سائیکلوں پر مسلح ہو کر گوٹھ ابراہیم میں فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں ایک عد د بھینس کو گولی لگنے کی وجہ سے ہلاک ہو گیااسی رات گوٹھ کنڈی میں عبد الشکور جیانی کے جنرل اسٹور پر فائرنگ کرکے دروازے کو توڑ کر دوکان اندر اندھا دھند فائرنگ کرکے اشیاء کو نقصان پہنچایا اسی طرح گوٹھ آفتاب کھوسہ گاؤں میں فائرنگ کرنے کے بعد وہاں پر جنرل اسٹور کیبن کو آگ لگا دیا جس سے ہزاروں روپے کااشیاء جل کر راکھ ہو گیا گوٹھ عبد الحمید میں فائرنگ کرنے کے بعد وہاں رکھے ہوئے خشک گھاس کے ڈیرئے کا آگ لگا دیا میرحسن میں کاشتکار کے گھر کو بھتہ خور آگ لگانے کی کوشیش پولیس نے ناکام بنا دیا میرحسن پولیس تھانہ کے ایس ایچ او محمد یونس مگسی نے دوران گشت میں بھتہ خوروں کا پیچھا کیا اور فائرنگ کا تبادلہ کرنے پر دو بھتہ خوروں پھٹان عرف پھٹو ایک ساتھی سمیت ہائی سپید موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیاآئے روز فائرنگ اور دھمکی آمیز خط بھتہ خوروں کی جانب دیئے جانے کی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں نے نقل مکانی شروع کردیا آئے روز واقعات کی وجہ سے لوگوں نے رات کے وقت جاگ گزارنا شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں