ْمحکمہ ایریگیشن کی نااہلی کے سبب سندھ بلوچستان کو حصے کا پانی نہ دیکرنصیرآباد ڈیژن میں محکمہ ذراعت کو تباہ کرنے پرتلی ہوئی ہے ‘خریف کے سیزن کے بعداب ربیع کے سیزن میں بھی پانی کی شدید قلت کا پیداہونا باعث تشویشناک ہے

نصیرآباد کے معروف زمینداروقبائلی شخصیت سردارذادہ باباغلام رسول عمرانی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 25 فروری 2017 22:02

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) نصیرآباد کے معروف زمینداروقبائلی شخصیت سردارذادہ باباغلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ محکمہ ایریگیشن کی نااہلی کے سبب سندھ بلوچستان کو حصے کا پانی نہ دیکرنصیرآباد ڈیژن میں محکمہ ذراعت کو تباہ کرنے پرتلی ہوئی ہے ‘خریف کے سیزن کے بعداب ربیع کے سیزن میں بھی پانی کی شدید قلت کا پیداہونا باعث تشویشناک ہے پانی کے شدید بحران کے سبب ہماری لاکھوں ایکڑاراضی پر کاشت گندم سمیت دیگر فصلات مکمل طورپرتباہ ہوگئی ہیں مگربلوچستان حکومت خواب خرگوش سوکرعوام کو اپنے بے رحمی پر چھوڑدیا گیا ہے عوام کے حقوق کے دعوے کرنے والے اب عوام کا معاشی قتل کرکے انہیں تبا ہی کے دیہانے پر چھوڑدیا ہے صوبے بھرکی خوراک کی صوریات پوراکرنے والا نصیرآباد ڈویژن کے ساتھ یہی صورتحال برقراررہی تو اس سال بلوچستان کو گند م کی خریدارملک کے دیگر صوبے سے کرنی پڑے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پولیٹیکل سیکرٹری قربان علی عمرانی،دوست محمد ساتکزئی،اورنصراللہ بھٹو،یوسی چیئرمین ڈاکٹر شاہنوازسیال سمیت دیگرموجودتھے باباغلام رسول عمرانی نے کہاکہ نصیرآباد ڈ و یژن صوبے کا ذرعی گرین بیلٹ ہے مگر پٹ فیڈر کینال اور ربیع کینال سمیت ذیلی شاخوں میں پانی کی شدیدقلت کے باعث گندم کی کھڑی فصل تبا ہ و بر با د ہو تی جارہی ہے زمینداروں اورکاشتکاروں کا ذریعہ معاش ذراعت کے شعبے سے وابسطہ ہے مگر محکمہ ایریگیشن کی جانب سے پانی کی فراہمی کے لئے مثبت اقد امات نہ کرنا ان کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے صوبائی حکومت پانی کی شدید قلت کا نوٹس لینے کے بجائے صرف اپنے اقتدارکے مگن میں بیہوش ہے عو ام کا کوئی پرسان حال نہیں نصیرآباد میں ذراعت کی تباہی کے ذمہ دارموجودہ حکمران ہیں جوکہ عوام کی دادرسی کرنے کے بجائے کرپشن اورلوٹ مار میں لگے ہو ئے ہیں انہوںنے واضع کردیا کہ اگرنہروں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنا یاگیا تومتاثرہ زمینداروں اورکاشتکاروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر بھرپوراحتجاج کر ینگے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں