ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے تعلقہ اسپتال سکرنڈ کا اچانک دورہ کرکے اسپتال میں صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 21 مئی 2024 17:27

نواب شاہ  ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2024ء ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج تعلقہ اسپتال سکرنڈ کا اچانک دورہ کرکے اسپتال میں صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے اسپتال کے دورے کے موقع پر اسپتال میں صفائی کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دیں کہ اسپتال میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے جبکہ اسپتال کی او پی ڈی میں آنے والے اور داخل مریضوں کو صحت کی بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کرکے مریضوں کو اسپتال کے میڈیکل اسٹور سے ہی ادویات دی جائیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پاسکو سنٹر سکرنڈ کا بھی اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پاسکو سکرنڈ کے انچارج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پاسکو سکرنڈ سنٹر کی جانب سے آبادگاروں کو باردانہ کی فراہمی میں پریشان کرنے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں اس لئے آبادگاروں کی رجسٹریشن میرٹ کے بنیاد پر کرکے ان کو فوری طور پر باردانہ فراہم کیا جائے بصورت دیگر آبادگاروں کو پریشان کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں