ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات شہید بینظیرآباد غلام عباس گوراہو کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس

جمعرات 11 اگست 2022 16:56

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات شہید بینظیرآباد غلام عباس گوراہو کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں سینئیر اسٹینوگرافر اعجاز علی تیونو، اسسٹنٹ عبدالوحید کیریو، سینئیر فوٹوگرافر آفاق احمد شیخ اور دیگر آفس عملے نے شرکت کی اجلاس میں نواب شاہ کے سینئیر صحافی محمد انور شیخ کے بھائی ڈاکٹر اختر شیخ اور سینئیر صحافی علی جان رند کے بھائی طالب حسین رند اور صحافی بلال احمد قریشی کے والد ممتازقریشی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور اللہ کے حضور دعا کی گئی کہ اللہ پاک مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں