عوام کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے ٹاؤن اور یوسی سطح پر منتخب نمائندے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیرآباد

پیر 13 مئی 2024 20:10

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے کہا ہے کہ عوام کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے ٹاؤن اور یوسی سطح پر منتخب نمائندے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور عوام کو نکاح نامہ، برتھ، فوتی اور دیگر سرٹیفکیٹ مفت فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں نواب شاہ میونسپل کارپوریشن کی ایچ ایم خواجہ ٹاؤن کمیٹی کے یوسی چیئرمین، وائیس چیئرمین و دیگر منتخب نمائندوں کے ساتھ الگ الگ منعقد ہونے والے اجلاسوں کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ منتخب نمائندے اپنے علاقوں کی عوام کی سہولت کے لئے مختلف ترقیاتی اسکیمیں تیار کر کہ دیں تاکہ ان اسکیموں کو ضلع اے ڈی پی کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کو بھیج کر ترقیاتی اسکیموں کی منظوری لیکر عوام کو سہولیات فراہم کی جاسکے ڈپٹی کمشنر نے یوسی چیئرمینز اور دیگر منتخب نمائندوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انکی یوسیز کے فنڈزمیں اضافے اور اجراء کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سیہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے منتخب نمائندے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر سپلائی اسکیم اور آر او پلانٹس کی اسکیموں کے ساتھ ساتھ نکاسی آب، صحت و تعلیم کے حوالے سے اپنی اسکیمیں تیار کریں اجلاس میں تمام یوسیز کے چیئرمین و دیگر منتخب نمائندوں اور یوسی سیکریٹریز نے شرکت کی اور اپنے علاقوں کے مسائل کے متعلق آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں