نوشہرہ ورکاں ، تیز رفتارگاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ایک شخص جاں بحق، دو خواتین شدید زخمی

پیر 13 مئی 2024 22:08

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) نوشہرہ ورکاں ببر روڈ پر تیز رفتار پراڈو نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا 50 سالہ شخص محمد علی موقع پر جاں بحق جبکہ اسکے ساتھ موٹر سائیکل سوار دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متوفی اپنے گاؤں بیروالا سے فیملی کے ساتھ براستہ دونی چند نوشہرہ ورکاں آ رہے تھے کہ عادل رائس مل کے قریب سفید رنگ کی نا معلوم لگثری گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق دو خواتین زخمی ہو گئیں واقعہ کی اطلاع پا کر نوشہرہ ورکاں پولیس اور ریسکیو 1122 کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خواتین اور متوفی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں