گوجرانوالہ میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بین المسالک ہم آہنگی امن کھیل میلے کا انعقاد ہو گا،ڈپٹی کمشنر

بدھ 15 مئی 2024 19:19

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے صحت مند اور توانا پنجاب ویژن کو عملی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی زیر نگرانی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بین المسالک ہم آہنگی امن کھیل میلہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام مسالک کے مدارس کے طلباء کھیلوں میں حصہ لیں گے، مقابلوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 مئی 2024 ہے۔

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں