اکوڑہ خٹک پولیس نے ساتویں جماعت کے طالبعلم کو بااثر شخص کی ایما پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

پیر 7 اکتوبر 2019 19:03

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) اکوڑہ خٹک پولیس نے ساتویں جماعت کے طالب علم کو بااثر شخص کی ایما پر گرفتار کرکے ان کے خلاف ناجائز مقدمہ درج کر کے ان کے والدین کو زہنی کوفت کا شکار بنا دیا بچے کی والدہ کا آئی جی اور ڈی پی او نوشہرہ سے انصاف کی فراہمی اور پولیس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ اس سلسلے میں روزینہ زوجہ شوکت خان سکنہ اکوڑہ خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ امان گڑھ کے رہائشی70سالہ امیر محمد ولد شاد محمد کو اپنی بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر وہ ہمارے خلاف اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آیا ہے اور مختلف طریقوں سے مجھے مییرے شوہر اور بچوں کو تنگ کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اکوڑہ خٹک پولیس کی ملی بھگت سے گذشتہ روز میرے بیٹے احد کو جو کہ ساتویں جماعت کا طالب علم ہے پر من گھڑت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرکے ان کو حوالات میں بند کر دیا انہوں نے آئی جی پی خیبر پختونخواہ اور ڈی پی او نوشہرہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف اور داد رسی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں