تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کارروائی، سی این جی پمپ سے چوری کرنیوالا ملزم گرفتار ، مال مسروقہ، اسلحہ برآمد

پیر 18 نومبر 2019 20:51

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کارروائی، سی این جی پمپ سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار ملزم کے قبضے سے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمدمزید تفتیش جار ی ،تفصیلات کے مطابق:۔

(جاری ہے)

15-11-2019 کو عبداللہ ولد حاجی پہلوان نے پولیس کو رپورٹ درج کی میں منگ سی این جی پمپ میں اپنی الماری میںلاکھوں روپے رکھنے گیا تو الماری کو کھولا پاکر نامعلوم چور الماری سی01لاکھ 11 ہزارپانچ سو روپے چوری کرکے لئے گئے ہیںاس واقع کا نوٹس لیتے ہو ئے DSP پبی خالد خان نے فوری طور دیکر ملزم /ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئے پولیس نے پمپ کے سیلز مین ذیشان ولد اقبال ساکن جمرود حال پشتونگڑھی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک عددپستول برآمد کر لیا ابتدائی تفتیش کے دروان ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے نشاندہی پرالماری سے چوری کی گئی رقم برآمد کر لی ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں