نوشہرہ، 3 بہن بھائی پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق

پیر 2 مئی 2022 21:22

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2022ء) جہانگیرہ اسٹیشن روڈ پر 3 بہن بھائی پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے بچوں کے والد ناصر خان کے مطابق بچے ہمارے قریبی رشتہ دار کے گھر عید منانے گئے تھے جہاں پر واٹر ٹینکی موجود تھی، جاں بحق ہونے والے تینوں بچے آپس میں بہن بھائی ہیں۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 6 سالہ بلال، 3 سالہ عمر اور 4 سالہ فجر کے ناموں سے ہوئی، ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے تینوں بچوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں پر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی، واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں