ملک کی ترقی میں مزدوروں کا کردار انتہائی کلیدی رہا ہے ،فضل شکور خان

مزدروں کی ملکی ترقی نے کردار کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ، خیبرپختونخوا حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لاکر مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی، وزیر محنت خیبرپختونخوا

بدھ 1 مئی 2024 22:49

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) صوبائی وزیر محنت خیبرپختونخوا فضل شکور خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں مزدوروں کا کردار انتہائی کلیدی رہا ہے اور مزدروں کی ملک کی ترقی نے کردار کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا مزدوروں بلخصوص صنعتی یونٹس کے مزدروں کی محنت ہی تو ہے کہ ملک کی معیشت رواں دواں ہے خیبرپختونخوا کی موجودہ صوبائی حکومت اپنی تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر مزدوروں کے تمام مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھاکر ایک جامع پالیسی اور اس کی نفاذ کو یقینی بنائے گی خیبرپختونخوا میں سابق حکومتوں نے ورکر ویلفیئر بورڈ کے سکولوں کے نظام کا ستیاناس رکھا دیا ہے جس کا خمیازہ آج موجودہ صوبائی حکومت بھگت رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے لیبرکالونی حکیم آباد میں متحدہ لیبر فیڈریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام منعقدہ یوم مزدور کے حوالے سے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے متحدہ لیبرفیڈریشن کے مرکزی صدر ملک ولی محمد، مرکزی چیئرمین اجملی خان، صوبائی صدر محمداقبال، شمع گھی ملز کے لیبر یونین صدر امداد حسین پراچہ ،عابد خان، سماجی رہنما اطلس خٹک، سوات کاسمیٹکس انڈسٹری کے جنرل سیکرٹری کے زین العابدین، مسلم شاہ، رحمان کاٹن ملز کے صدر آدم خان سمیت دیگر مزدور رہنماں نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی سمیت خیبرپختونخوا میں گیس کی پیداوار وافر مقدار میں ہورہی ہے اور صنعتوں کو فعال بنانے کے لئے مستقبل قریب میں صنعتوں کے لئے سستے نرخوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی کرکے صوبے بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے جامع منصوبہ بندی تشکیل دیں گے متحدہ لیبر فیڈریشن کے رہنماں نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبہ بھر میں لیبر کالونیوں کے مالکانہ حقوق دے صنعتی مزدوروں کی ماہانہ اجرت کم از کم پچاس ہزار روپے مقرر کی جائے ای او بی آئی کا میچنگ گرانٹ بحال کریں اور ریٹائرڈ صنعتی مزدوروں کی پنشن دس ہزار سے بڑھا کر کم از کم چالیس ہزار کریں مقررین نے مزید کہا کہ 1886 میں شگاگو کے مزدوروں نے جس ظلم وستم کا سامنا کیاتھا آج سرکاری اداروں کی وجہ سے صنعتی مزدور اس سے بھی بدتر حالات کا سامنا کررہے ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ محنت کشوں کے لئے بنائے گئے سرکاری اداروں سوشل سیکورٹی، ورکر ویلفیئر بورڈ اور ای او بی آئی میں مزدوروں کے بچوں کو بھرتی کئے جائیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں