/پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کھلے عام بغیر کسی حکومتی اجازت نامے ناقص پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی

جمعرات 16 مئی 2024 23:00

&نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ضلع نوشہرہ بھر کے بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کھلے عام بغیر کسی حکومتی اجازت نامے ناقص پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی ایک ہفتے کے اندر اندر بازاروں میں کھلے عام ناقص پیٹرول کی فروخت کا سدباب نہ کیا گیا تو ہم مجبوراً سڑکوں پر نکل آئیں گے اس سلسلے میں پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نوشہرہ کے ذمہ داروں نے ایک اخباری بیان جاری کیا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے ضلع نوشہرہ بھر کے بازاروں میں کھلے عام بغیر کسی حکومتی اجازت نامے کے ناقص پیٹرولیم مصنوعات فروخت کا دھندہ عروج پر ہے اگر کوئی سرمایہ کار پیٹرول پمپ شروع کرتے ہیں تو حکومت سمیت ضلعی انتظامیہ مختلف اور مشکل ترین لوازمات پوری کرنے کا ایک لمبی چوڑی فہرست تھما دیتا ہے لیکن آج کل ضلع نوشہرہ بشمول خیبرپختونخوا بھر کے دیگر اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے بازاروں میں کھلے عام بغیر کسی حکومتی اجازت نامے کے ناقص پیٹرول کا کاروبار عروج پر ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس سے تو بازاروں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعات رونماء ہونے کے بھی خطرات کے خدشات ہوتے ہیں اس حکومت اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر ہم مجبوراً سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں