اوکاڑہ، پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں دو خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) اوکاڑہ کے گائوں ون جیڈی کے قریب پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین مقابلہ فائرنگ کے تبادلہ میں دو خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے مقابلہ میں مارے جانے والے زیر حراست ایک ملزم کو نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے چھڑوا لیا تھا جو چند گھنٹے بعد مقابلہ میں مارا گیا ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ،تفصیلات کے مطابق اغواء قتل اوردیگر سنگین وارداتوں میں گرفتار نعیم کو حجرہ شاہ مقیم پولیس سرکاری گاڑی میں سوار کر کے گزشتہ شب ملزم کی نشاندہی کے لیے نواحی گائوں جا رہی تھی کہ راستہ میں اچانک گرفتار ملزم نعیم کے نامعلوم چار ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کر دی اس دوران ملزمان نے نا صرف نعیم کو چھڑوا لیا بلکہ ایک پولیس اہلکار سے سرکاری ریفل بھی چھین لی اور ملزمان فرار ہو گئے اس امر کی اطلاع ڈی پی اواوکاڑہ حسن اسد علوی کو دی گئی تو انہوں نے پولیس کی بھاری نفری فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے روانہ کر دی اور ضلع بھر کی ناکہ بندی کروا دی گئی ملزمان پولیس حراست سے چھڑوائے جانے والے ملزم نعیم کو لے کر تھانہ چوچک کی حدود ون جیڈی اوکاڑہ کی جانب لے آئے ناکہ پر پولیس نفری کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے ان کے دو ساتھی نعیم اور منیر مارے گئے جبکہ تین نامعلوم ملزمان رات کا تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے جائے وقوعہ سے نا صرف چھینا گیا سرکاری اسلحہ برآمد کیا بلکہ جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا پولیس نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا ڈی پی اواوکاڑہ حسن اسد علوی نے دوران ملاقات میڈیا کو بتایا کہ 20ستمبر 2017کو مارے جانے والے ملزمان نعیم اور منیرہ وغیرہ نے کار اسٹینڈ حجرہ شاہ مقیم سے لاہور جانے کے لیے ٹیکسی کرایہ پر حاصل کی جب ملزمان چوک حجرہ کے قریب پہنچے تو انہوں نے چار مزید نامعلوم افراد کو گاڑی میں سوار کر لیا تھوڑے ہی فاصلے پر جا کر ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور سے گاڑی چھننے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کر دیا اور نعش فصلوں میں پھینک دی تھی ڈی پی او نے بتایا وقوعہ کے فوری بعد پولیس کی سپیشل ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا جنہوں نے مرکزی ملزم نعیم کو گرفتار کیا تھا جو اپنے ساتھی سمیت مقابلہ میں مارا گیا ،ڈی پی او نے اس پولیس مقابلہ کے متعلق ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ زنیرہ کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک ملزم نعیم کو جب ریکوری کے لیے لیجایا رہا تھا تو ایس او پی کے مطابق سیکورٹی انتظامات کو مد نظر کیوں نہیں رکھا گیا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں