وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری نے برآمدات بڑھانے کیلئے وزیراعظم ایکسپورٹ انہاسمنٹ پیکیج کے تحت مقامی ٹیکسٹائل کی صنعت کو 44.5 ارب روپے ادا کئے ہیں،وزارت ذرائع

جمعرات 27 جون 2019 16:41

وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری نے برآمدات بڑھانے کیلئے وزیراعظم ایکسپورٹ انہاسمنٹ پیکیج کے تحت مقامی ٹیکسٹائل کی صنعت کو 44.5 ارب روپے ادا کئے ہیں،وزارت ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری نے برآمدات بڑھانے کیلئے وزیراعظم ایکسپورٹ انہاسمنٹ پیکیج کے تحت مقامی ٹیکسٹائل کی صنعت کو 44.5 ارب روپے ادا کئے ہیں۔ وزارت ٹیکسٹائل کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے برآمدات میں اضافہ اور ٹیکسٹائل کے شعبہ کی ترقی کیلئے وزیراعظم ایکسپورٹ انہاسمنٹ پیکیج2017ء میں دیا گیا تھا، ابھی تک اس پیکیج کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 44.5 ارب روپے ادا کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کے فروغ کیلئے حکومت مزید 30 ارب روپے جاری کرے گی تاکہ برآمدات میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس پیکیج سے برآمدات میں اضافہ ہو گا اور درآمدات میں کمی آئے گی جس سے تجارتی خسارے کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ صنعتی شعبہ میں 20 ارب روپے آئوٹ سٹینڈنگ کلیم کی مد میں ادا کر دیئے گئے ہیں جبکہ اسی مد میں مزید 6 ارب روپے آئندہ چند ماہ میں جاری کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت برآمدات میں اضافہ، صنعتی شعبہ کی ترقی، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی بہتری کیلئے پرعزم ہے تاکہ ان شعبوں کو ترقی دے کر روزگار کے مواقع میں بھی بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں