جامعہ فریدیہ کی 60ویں سالانہ اجتماعی دعا،لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

دوروزہ تقریبات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،بیرون ممالک سے شرکاء کی آمد

جمعرات 11 مارچ 2021 11:31

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) جامعہ فریدیہ کے 60ویں سالانہ عرس ،اجتماعی دعا میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے،اس موقع پر جلسہ تقسیم اسناد مورخہ 26اور 27مارچ بروز جمعہ، ہفتہ کو عرس مبار ک شیخ الاسلام سیدنا با با فرید مسعود گنج شکرؒو سیدنا خواجہ علی محمد خاں قطب الوقت ؒ اور پیر طریقت فرید العصر ابو النصر منظور احمد شاہ بانی و شیخ الحدیث زیر نگرانی جگر گوشہ فاتح عیسائیت پیر محمد فیض الحسن شاہ،صاحبزادہ پیر محمد اظہر فرید شاہ منعقد ہو گا ،این این آئی کے مطابق مورخہ 26مارچ صبح ساڑھے سات بجے دوپٹہ پوشی طالبات ،بعد نماز جمعہ خطابات علمائے کرام،بعد نماز عشاء طلبہ و طالبات کی دستار فضیلت ہو گی،مورخہ 27مارچ کو صبح ساڑھے سات بجے مظاہرہ حسنِ قرآت،نعت خوانی اور علمائے کرام کے خطابات آخری خطاب بسلسلہ اجتماعی دعا ساڑھے بارہ بجے دن ڈاکٹر محمد مظہر فرید شاہ مہتمم جامعہ فریدیہ ہو گا ،اس اجتماعی دعا اور عرس کی تقریبات میں ملک بھر اور بیرون ممالک کے شرکاء کے علاوہ سلسلہ فریدیہ سے منسلک لاکھوں مریدین و متوسلین،معتقدین،حفاظ کرام اور ہزاروں شاگردان اجتماعی دعا میں شرکاء کے ہمراہ رقت آمیز جذبات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ بے کس پناہ میں گناہوں کی معافی،مسلم دنیا کی مشکلات کے حل اورعالم اسلام کی سر بلندی ،ملکی حالات کی بہتری کیلئے دعا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں