یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور اوکاڑہ کینٹ کے اشتراک سے ڈویژن میں شجر کاری مہم کا آغاز

پیر 4 ستمبر 2023 17:21

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2023ء) یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے کینٹ اور کیڈیٹ کالج اوکاڑہ کے اشتراک سے ڈویژن کی سطع پہ ایک وسیع شجر کاری مہم کاآغاز کیا ہے۔ اس مہم میں تمام تحصیلوں اوراضلاع کے سرکاری سکولوں، کالجز اور جامعات میں شجر کاری کی جائے گی جس کے انتظامات یونیورسٹی کے سینئرہارٹی کلچر آفیسر ڈاکٹر ندیم احمد اور کینٹ اسٹاف مل کر کریں گے۔

شجر کاری مہم کا آغاز اوکاڑہ یونیورسٹی سے ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر واجد اور کیپٹن نور سیعد آفریدی نے مل کر پودے لگائے۔ اس کے بعد رینالہ خورد کے اسکولز اور کالجز میں پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات کو شجر کاری کے ذریعےکم کرنے کےلیے کوشاں ہے اور اس عظیم مقصد میں اوکاڑہ یونیورسٹی ان کے شابہ بشابہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر واجد کا مزید کہنا تھا کہ اس مہم میں ایسے پودے متعارف کروائے جا رہے ہیں جو کہ اس خطے میں شہد کی مکھیوں کی افزائش کو بڑھانے اور بائیو ڈائیورسٹی کے نقصان کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اپنے قیام سے ہے جامعہ اوکاڑہ شجر کاری میں پیش پیش رہی ہے جس کے نتیجے میں یہ پنجاب کے چند سر سبز و شاداب اداروں میں شمار ہوتی ہے۔ اس مہم میں استعمال ہونے والے زیادہ تر پودے کینٹ کی طرف سے دیے گئے جب کہ باقی یونیورسٹی کی اپنی نرسری پہ تیار کیے گئے ہیں۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں