یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں سیرتِ النبی ﷺ کی روشنی میں سیمینار کا انعقاد

منگل 10 اکتوبر 2023 16:45

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2023ء) یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں "پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے تقاضے سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں" کے عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویرقاسم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن جامعات میں اعتدال اور رواداری کا ماحول پیداکرنا چاہتا ہے۔

سیمینار کا اہتمام پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی سیرت چئیر کے اشتراک سے ہوا۔ سیرت چئیر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالغفار نےافتتاحی کلمات میں مہمان اسپیکرز اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر تنویر قاسم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد سانحہ جڑانوالہ جیسے واقعات کی روک تھام اور مذہبی اہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

سیرت النبی ؐ کی تعلیمات میں ہمیں اقلیتوں کے تحفظ کا درس ملتا ہے ۔ ہمارا مذہب امن کا درس دیتا ہے۔ مذاہب عالم کی مذہبی کتب شرف انسانیت کی تعلیم دیتی ہیں ۔نفرت کوچھوڑ کر محبت اور شرف انسانیت کا شعور عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انسانی جان،آبرو، مال کی حفاظت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی تذلیل پر سخت سزائیں رکھی جائیں تاکہ کوئی بھی انسانی جان کی بے حرمتی کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

ڈاکٹر تنویر نے بتایا کہ دور حاضر میں علماء کو چاہیے کہ بین المذاہب مشترکہ اخلاقی و انسانی اقدار کو پروان چڑھائیں۔رواداری اسلامی معاشرے کا حسن ہے ۔معاشرے میں اعتدال اور برداشت کا ماحول پیداکرنے کی ضرورت ہے۔اسلام دوسرے مذاہب کے بانیان اورتمام مقدس کتب، ان کی عبادت گاہوں اورعقائد کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کہا کہ پی ایچ ای سی کی طرف سے امن رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی مہم خوش آئندہے۔

ان سرگرمیوں سے جامعات میں اعتدال کی فضا قائم کرنے میں مدد ملے گی۔آخر میں وی سی نے مہمانان کو اعزازی شیلڈز بھی دیں۔سیمینار سےعلامہ محمد شفیق خاں،ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر زید لکھوی ،ڈاکٹر انواراللہ طیبی،مولانا اسلم صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ فیکلٹی ممبران کے علاوہ طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد بھی سیمینار میں شریک تھی۔ \378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں