پنجاب گروپ آف کا لجز کے طلبہ کااوکا ڑہ گیریژن کا دورہ

طلبہ نے یادگار شہداء پر پھولو ں کی چادر چڑ ھائی اور وطن عزیز کے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی

ہفتہ 18 نومبر 2023 18:03

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2023ء) پاک فوج اور پاکستان کے عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے،اسی رشتے کو مضبوط بنانے کے لئے پنجاب گروپ آف کا لجز کے طلبہ کااوکا ڑہ گیریڑن کا دورہ کیا جہاں انہیں فوجی زندگی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ پنجاب گروپ آف کا لجز اوکاڑہ کے طلبہ اور فیکلٹی نے اوکا ڑہ گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔

طلبہ نے یادگار شہداء پر پھولو ں کی چادر چڑ ھائی اور وطن عزیز کے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔طلبہ کو فوج کے ملک وقوم کے لیے کلیدی کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔طلبہ کو اسا لٹ کورس کی نما ئش کروائی گئی جس سے وہ خوب لطف اندوز ہو ئے،اس کے علاوہ طلبہ کو نشانہ بازی کے طریقہ کار اور مختلف ٹینکو ں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

جنگ کے دوران نہر و دریا عبور کرنے کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔

دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔طلبہ کا کہنا تھا کہ انہیں پر بہت سی ایکٹوٹیز دکھائی گئی ہیں۔ انہوں عسکری ٹریننگ بھی دیکھی اور پاک فوج کے وطن عزیز کے لیے جذبے نے انہیں بہت متاثر کیا ہے۔طلبا کا کہنا تھا کہہ ماری افواج ہمارا فخر ہیں اور انشا ء اللہ وہ بھی پاک فوج میں شمولیت اختیار کرکے اپنے وطن کی خاطر جان قربان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں