حجرہ شاہ مقیم ،اکیڈمی میں میٹرک کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی،

ملزم ویڈیو اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا رہا آٹھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا، حاملہ ہونے پر انکشاف ہوا ،پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا

منگل 11 ستمبر 2018 15:53

حجرہ شاہ مقیم ،اکیڈمی میں میٹرک کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی،
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) حجرہ شاہ مقیم میں اکیڈمی میں میٹرک کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی،ملزم ویڈیو اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا رہا ،سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر آٹھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا، حاملہ ہونے پر انکشاف ہوا ،پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے محلہ شاہ میر کے رہائشی محنت کش ندیم احمد کی بیٹی (ن) بی بی میٹر ک کی ٹیوشن پڑھنے محلے میں واقع وقاص نامی شخص کی اکیڈمی جارہی تھی جہاں موقع ملنے پر وقاص نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس دوران ویڈیو اور تصاویر بنا لیں جنہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر ملزم آٹھ ماہ تک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے وہ حاملہ ہو گئی ،لڑکی کے والدین کو معاملے کا پتہ چلا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔

این این آئی کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں