جعلی کھادکے ملزم کی لاہور ہائیکورٹ سے بھی ضمانت خارج ،موقع سے گرفتار

جمعہ 27 اکتوبر 2023 22:05

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2023ء) جعلی کھادکے ملزم کی لاہور ہائیکورٹ سے بھی ضمانت خارج ،موقع سے گرفتارکر لیا گیا۔ یاد رہے ڈ اکٹر محمد آصف رفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور نے آبادی رسول پور منڈی احمد آباد تحصیل دیپالپور میں چند ماہ قبل جعلی کھادوں کی فیکٹری پکڑ لی تھی جو کہ ملزم نور حسن ولد احمد دین نے اپنے گھر آبادی رسول پور میں لگا رکھی تھی اور مختلف کمپنیوں کے لیبل لگا کر دیپالپور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔

(جاری ہے)

مختلف کمپنیوں کی لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کھاد، کھاد بنانے کی مشینری اور خام مال قبضے میں لے کر مال مقدمہ حوالہ پولیس کر دیا تھا اور کھادوں کے نمونہ جات حاصل کر کے برائے تجزیہ لیبارٹری بھیجے گئے جو کہ آمدہ رپورٹ لیبارٹری تمام کے تمام جعلی نکلے آج لاہور ہائیکورٹ سے ملزم کی ضمانت خارج ہو گئی اور ملزم کو موقع سے گرفتار کروا دیا گیا ڈاکٹر محمد آصف رفیق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کی تقدیر سے کھیلنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور جیل کی سلاخوں تک پیچھا کیا جائے گا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں