مریم نواز کا پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر ردِعمل

کل سے شور مچا رہے ہیں ہم سے انتخابی نشان لے لیا گیا،کون سا نشان؟ تمہارا انتخابی نشان ’’بلا‘‘ نہیں ’ڈانڈا‘ تھا جو ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا،جس سے ریاست پاکستان کو چلایا، مریم نواز کا اوکاڑہ میں جلسے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 جنوری 2024 16:40

مریم نواز کا پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر ردِعمل
اوکاڑہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15جنوری2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزمریم نواز نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر ردِعمل دیا ہے۔مریم نوازنے اوکاڑہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں چور چوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں جاتا۔ تم کہتے ہو تمہارا نشان بلا تھا، تمہارا انتخابی نشان بلا نہیں وہ ڈنڈا تھا جو اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوتا تھا، وہ ڈنڈا تم نے پاکستان کی عوام اور روٹی پر چلایا۔

مریم نوازنے اپنے خطاب کے آغاز پر عوام کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے انہیں یہ پیغام دینے کی ہدایت کی ہے کہ وہ اوکاڑہ سے پیار کرتے ہیں اور اوکاڑہ والوں نے بھی ان کے ساتھ ہمیشہ وفا نبھائی ہے۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ والوں کو خراب سیاسی موسم میں بھی ن لیگ کا ساتھ نہ چھوڑنے پر سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں یہ جلسہ بتا رہا ہے کہ 8 فروری کو شیر اوکاڑہ میں شیر دھاڑے گا ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ واز شریف اور عوام پر ظلم کرنے والا ایک ایک ظالم اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ رہا ہے۔ انتقام نواز شریف نہیں بلکہ قدرت لے رہی ہے۔ جو جتنا بڑا ظالم ہوتا ہے اتنا ہی بڑا بزدل ہوتا ہے۔ اوکاڑہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکا مزید کہنا تھا کہ شور مچایا جا رہا ہے کہ ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا ہے ۔

تمہارا انتخابی نشان وہ گھڑی ہونی چاہئے تھی جو چوری کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ قدرت کی عدالت نے پاکستان اور نواز شریف پر ہونے والے ظلم کا ازخود نوٹس لے لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح یہ بزدل دم دبا کر جوتیاں چھوڑ کر بھاگے ہیں، استعفیٰ پر استعفیٰ آ رہا ہے، اوکاڑہ کے غیور عوام کے سامنے کچھ باتیں رکھنے آئی ہوں، دیکھ رہے ہو نا کہ قدرت کی لاٹھی کس طرح اپنا اثر دکھا رہی ہے۔

دوسروں کا احتساب کرتے ہوئے طاقت کے بل بوتے پر فرعون بننے والے اپنی باری پرمنہ چھپا کر جوتیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں ۔ لوگوں کو چور کہنے والے نے اپنی باری پر گھڑی بھی نہ چھوڑی ۔ عوام نے نواز شریف کے ساتھ ہونے والے ظلم کا سوموٹو نوٹس لے لیا ہے، اب سمجھ آئی مشکل وقت کا سامنا کرتے ہوئے کیوں منہ چھپانا پڑتا ہے ، اس لئے کہ کہیں چوری پکڑی نہ جائے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں