رینالہ خوردمسلح افراد نے اہل خانہ کویرغمال بناکرگھر سے 63لاکھ رو پے نقدی ، آئی فون لوٹ لیا

بدھ 13 مارچ 2024 17:18

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) رینالہ خوردمسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کویرغمال بناکرگھر سے 63لاکھ روپیے نقدی اورپانچ لاکھ روپیے مالیتی آئی فون لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی کی حدودمیں واقع رحمان سٹی رینالہ خورد کارہائشی عمیریونس اپنے گھر میں داخل ہونے لگاتوایک گاڑی میں سوار مسلح افرادآ گئے ،مسلح افرادنےخودکوایف آئی اے کے اہلکارظاہرکرکے عمیرکو گن پوائنٹ پرگاڑی میں بٹھالیااور عمیرکوتھانہ سٹی کی حدود سے لیکر تھانہ چوچک کی حدود موضع اسلام پورمیں اسکی رہائش گاہ پر لے گئے ۔

عمیریونس اور اسکے اہل خانہ کوگن پوائنٹ پریرغمال بناکرگھر سے 63لاکھ روپیے نقدی جوزرعی زمین کی خریداری کےلیے رکھی تھی اور ایک آئی فون مالیتی پانچ لاکھ روپیے لوٹ لیا ۔واردات کے بعد مسلح افراد عمیریونس کوگاڑی میں بٹھاکر ساتھ ہی لے گئے اورحبیب آبادکے مقام پرچھوڑکر کرفرارہو گئے ۔ تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں