ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ وگولہ باری سے خاتون شہید

ورکنگ باؤنڈری پر تعینات پاک رینجرز کے جوانوں نے بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا

منگل 1 نومبر 2016 16:22

شکر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2016ء) بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ایک بار پھر بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کی جس کا پاک افواج کی جانب سے بھر پورجواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٴٍْ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پھرچارواہ٬ ہرپال٬ مراجکیاور شکرگڑھ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی گئی٬ بھارتی فوج کی جانب سے چارواہ سیکٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون شہید ہوگئیں۔

دوسری جانب بھارتی جارحیت کا پاکستان رینجرزکی جانب سے بھرپورجواب دیا گیا اوردشمنوں کی صفوں میں خاموشی چھا گئی جب کہ پاک افواج کی جانب سے کارروائی تاحال جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور6 زخمی ہوگئے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں